ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ٹرمپ پر تنقید، ہمایوں خان کی تقریرکے ناظرین تین ملین سے متجاوز

ٹرمپ پر تنقید، ہمایوں خان کی تقریرکے ناظرین تین ملین سے متجاوز

Sun, 31 Jul 2016 17:21:34  SO Admin   S.O. News Service

واشنگٹن31جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)حال ہی میں امریکا میں ایک پاکستانی نژاد مسلمان ہمایوں خان کی اپنی اہلیہ کے ہمراہ ڈیموکریٹک پارٹی کے ایک جلسے کے دوران کی گئی تقریر، جس میں انہوں نے مخالف صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرامپ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا نہ صرف امریکی حلقوں میں کافی مقبول ہوئی ہے بلکہ سوشل میڈیاپربھی ہمایوں کے خطاب کی ویڈیو کو غیرمعمولی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ہمایوخان کی تقریر کی فوٹیج انٹرنیٹ پر پوسٹ ہونے کے صرف چار گھنٹے کے اندر اندر اتنی مقبول ہوئی کہ اس کے ناظرین کی تعداد 3ملین سے تجاوز کر گئی۔خیال رہے کہ دو روز قبل پاکستانی نژاد نو مسلم ہمایو خان نے ڈیموکریٹک پارٹی کے ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ری پبلیکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ انہوں نے کہاکہ ٹرمپ تم نے امریکیوں کے لیے کون سی قربانی دی ہے۔ امریکا کے لیے ہم مسلمانوں نے بھی قربانیاں دی ہیں۔میراایک جوان سال بیٹا 12سال قبل امریکی فوج میں خدمات انجام دیتے ہوئے عراق کے محاذ جنگ پراپنے ساتھیوں کے دفاع میں مارا گیا تھا۔ کیا یہ قربانی امریکا کے لیے نہیں تھی۔ اس موقع پر ہمایوں خان کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔امریکی ریاست فلاڈیلفیا میں ھیلری کلنٹن کی حمایت میں نکالے گئے جلوس کے موقع پر پاکستانی مسلمان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ نیامریکا کا دستور پڑھا ہے۔ امریکی دستور کی ایک کاپی میرے ہاتھ میں ہے۔ مجھے خوشی ہو گی کہ آپ اس دستور کو پڑھیں۔ اس میں آزادی اور تمام لوگوں کے قانونی تحفظ کی ضمانت دی گئی ہے۔ میں ارلنگٹن کے قبرستان میں جاتا ہوں۔ اس قبرستان میں امریکا کے دفاع میں لڑتے ہوئے مارے جانے والے بہادر سپاہیوں کی قبریں ہیں۔ ان میں ہررنگ، نسل اور مذہب کے سپاہی دفن ہیں۔انہوں نے ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ جناب ٹرمپ آپ اور آپ کے احباب میں سے کسی نے قربانی نہیں دی۔خیال رہے کہ ہمایوں خان کابیٹا سنہ2004ء میں امریکا میں ایک فوجی اڈے کے مرکزی دروازے پر ہونے والے بم دھماکے میں مارا گیا تھا۔

بشارالاسد کی بقاء اور اہل بیت کا دفاع سرخ لکیر ہیں؛امریکہ ایرانی رجیم کی بساط لپیٹنا چاہتا ہے:ایرانی عالم دین
تہران31جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ایرانی پاسداران انقلاب میں سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے مندوب اور سرکردہ شیعہ عالم دین آیت اللہ علی سعید نے کہا ہے کہ ایران کے لیے شام میں تین امور سرخ لکیر کا درجہ رکھتے ہیں۔ شام کی وحدت، بشارالاسد کی بقاء اور اہل بیت کے مزاروں کا دفاع سرخ لکیریں ہیں جنہیں پامال نہیں ہونے دیا جائے گا۔خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق سپریم لیڈر کے مندوب کا کہنا ہے کہ عراق بھی ایران کے لیے سرخ لکیر ہے۔ ہم عراق کو بھی تقسیم نہیں ہونے دیں گے۔ عراق میں اکثریت کی حکومت کے حامی ہیں اور اہل بیت سمیت عراق میں موجود تمام بزرگان کے مزاروں کا دفاع کریں گے۔علامہ سعیدی نے حسب معمول امریکا اور مغرب کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ امریکی ایران میں ولایت فقیہ کے نظام کی بساط لپیٹنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا ایران کے جوہری پروگرام کی صلاحیت کچل کر ایران کو بے دست و پا کرنا چاہتا ہے۔


Share: